سال 2023 کے دوران 53ہزار تارکین وطن غیرقانونی طور پر سپین پہنچے

ہسپانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے دوران 52 ہزار9 سو 45 افراد سمندری اور خشکی کے راستے سپین پہنچے۔جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 76.2 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال 30 ہزار غیر قانونی تارکین وطن سپین پہنچے تھے۔

51 ہزار 7 سو 39 افرادسمندری راستے غیر قانونی طور پر سپین میں داخل ہوئے۔ جو کہ گزشتہ سال اس مدت کے دوران 86.2 فیصد زائد ہیں۔ سمندری راستے آنے والوں میں 37187کینری جزائر، 14312 بائلیرک آئی لینڈ پہنچے۔

زمینی راستے سیوتا اور میلیا میں 1206 افراد پہنچے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2256 کے مقابلے میں 46.5فیصد کم ہے۔

غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کے لئے تارکین وطن کٹھن راستوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ سہانے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

اوپن آرمز کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں میں تقریبا 30 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو کبھی بھی نظر اندازنہیں۔لاپتہ تارکین وطن پروجیکٹ کے مطابق 2014 سے اب تک 28259 افراد یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں جانیں گنوا چکے ہیں رواں سال یہ تعداد تقریبا 2500 تک ہے۔

Comments are closed.