ہسپانوی وزارت صحت اور علاقائی حکومتوں کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ایسٹر کے موقع پر علاقائی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ پابندیوں کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث کیاگیاہے۔
حکومت نے اعلان کیاہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اکٹھ، اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ چار سے سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
اسپین کے صوبہ کاتالونیا میں زیادہ سے زیادہ 6 افراد کے اکٹھ کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے پیر سے بار،ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان بھی کیاہے۔
Comments are closed.