یورپ اور ایشیا کو ملانے والی نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل جاپانی بحری جہاز کے جلد ہٹائے جانے کا امکان
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز جلد باہر نکل آئے گا اور غالب امکان ہے کہ جہاز کو ہفتے کے روز ہی نہر سے نکال لیا جائے۔بحری جہاز کے مالک کا کہنا تھا کہ نہر سوئز کے کنارے سے جہاز کو ہٹانے کے لیے 10 بوٹس تعینات کی گئی ہیں جب کہ اس کے لیے امریکا کی جانب سے بھی نیوی کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی اضافی قوت کے ساتھ جہاز کو ہٹانے کے لیے مسلسل کام کررہی ہے اور امید ہے کہ جاپانی وقت کے مطابق جہاز کو ہفتے کی شام تک ہٹالیا جائے گا۔
جاپانی بحری جہاز منگل کے روز ایشیا اور یورپ کو ملانے والے اہم تجارتی راستے نہرسوئز میں پھنسا تھا جس کی وجہ سے نہر سوئز میں کئی بحری جہاز رکنے سے بین الاقوامی تجارتی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے اور متعدد کمپنیوں کے بحری جہاز واپس افریقا کے راستے روانہ ہوگئے۔نہر سوئز میں بحری جہاز ایور گرین کے پھنسنے سے بحری ٹریفک متاثر ہوا اور بحر احمر میں 200 سے زائد بحری جہاز پھنس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز سے پھنسے اس 2 ہزار ٹن وزنی اور 1300 فٹ لمبے بحری جہاز کو ہٹانے کے لیے جاپانی شپنگ کمپنی نے بھی کوشش کی جو کارگر ثابت نہ ہوئی۔
Comments are closed.