نہر سوئز میں جہاز پھنسنے کا معاملہ، ایشیا میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

جہاز  پھنسنے کے باعث پانی کے ذریعے یورپ سے ایشیا سامان پہنچانے کا راستہ بند ہونے سے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں اور کئی بحری جہاز راستے میں ہی رک گئے ہیں۔نہر سوئز میں بحری جہاز پھنسنے کے بعد آئل ٹینکرز کے شپنگ ریٹس دگنے کر دیے گئے ہیں اور 30 سے زیادہ آئل ٹینکرز  راستے میں ہی پھنسے ہونے سے ایشیا میں تیل کی فراہمی متاثر  ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کا رخ موڑ کر نہر میں راستہ بنانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ریت کے طوفان کے باعث چند روز قبل 1300 فٹ طویل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا تھا۔

Comments are closed.