بارسلونا۔پاک فیڈریشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت،

سپین کے شہر بارسلونا میں پاک فیڈریشن کی کلچرل اور ویمن کونسل نےعید ملن پارٹی کا اہتمام کیاجس میں1000 سے زائد پاکستانی خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں کے لئے تلاوت،نعت مختلف گیمز، کوئز پروگرامترتیب دئیے گئے تھے جن میں حصہ لینے والے بچوں نے انعامات حاصل کئے جس پر بچوں کے والدین نے ا تنہائی خوشی کا اظہار کیا۔

بارسلونا کے مشہورصوفی گائیک قدیر احمد خان کی پرفارمنس اور صوفی کلام نے عید میلے کو چار چاند لگا دہیے۔ نوجوانوں کی ٹیم نے پروگرام کے لیے پنڈال سجانے اور کھانا کھلانے میں اہم کردار ادا کیا اور بہت ہی بہترین انتظامات تھے۔

صوبہ کاتالونیا، بارسلوناکی مقامی اتھارٹیز کے اہم عہدے داران نے پاک فیڈریشن کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی، اورپاکستانی فیملیز کو اپنائیت کا احساس دلایا، پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور مختلف سٹالز پر جا کر پاکستانی اشیاء ،کھانوں اور جیولری میں دلچسپی کا اظہار کرنے کے ساتھ خریداری بھی کی۔

 پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب، سیکریٹری جنرل اور وومن کونسل کی چیئرپرسن و کوارڈینیٹر نے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا اور ان کی امد کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شفیق کیانی، احمد سردار، عروسہ راجہ اور ڈاکٹر صباء نے سر انجام دئیے جبکہ آغاز میں سیکرٹری جنرل شفیق تبسم نے پروگرام کے انعقاد اور افادیت بارے سامعین کو اگاہ کیا۔ کلچرل کونسل کے چیئرمین عثمان حیات اور کوارڈینیٹر ملک جنید کی زیر نگرانی اس عید میلے کا انعقاد ہوا جنھوں ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مل اسے ترتیب دیا۔

Comments are closed.