ریاض: سعودی عرب میں سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئی، عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت سعودی عرب میں سرکاری ملازمین کے لیے 23 جولائی کو شروع ہونے والی عید کی تعطیلات 8 اگست تک جاری رہیں گی، جب کہ نجی شعبے کو 29 جولائی تا 2 اگست چار روز کی چھٹیاں ملیں گی۔
وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے مطابق ان تعطیلات کے دوران جن ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں آئیں گی انہیں اس کے بدلے خصوصی تعطیلات سے قبل یا بعد میں چھٹیاں دینا لازمی ہوگا۔ عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنس کے ایک رکن کے مطابق عید الاضحی جمعہ یکم اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.