سپین میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لئے سفارتخانہ پاکستان اور یونیورسٹی آف الکالا کے مابین معاہدہ

میڈرڈ۔ سپین میں پاکستانی سفارتخانہ اور یونیورسٹی آف الکالا کے کے مابین اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے معاہدے کا مقصد سپین میں پاکستانی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے پر سفیر شجاعت علی راٹھور اور ڈی یونیورسٹی آف الکالا کی جنرل فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ ٹریسا ڈیل ویل نونز نے دستخط کیے۔

یونیورسٹی آف الکالا کے کے تعاون سے نومبر 2022 میں پاکستانی فنکار کی پہلی نمائش منعقد کی جائے گی۔ سفیر شجاعت راٹھور نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور کہاہے کہ معاہدہ سے پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنےمیں مدد ملے گی اورمعاہدہ دونوں ملکوں کے شہریوں کو ایک دوسرے کی ثقافت، روایات کو سمجھنے میں بھی مدددے گا۔

Comments are closed.