میڈرڈ: سپین میں عوامی رورزگارکے قومی ادارے (ایس ای پی ای) نے کورونا وباء کے باعث بیروزگار ہونے والوں کیلئے مالی معاونت کی سکیم سے غلط فائدہ اٹھانے والوں کو رقوم واپس کرنے کی ہدایت کردی اور خبردار کیا ہے کہ 30 روز میں رقم واپس نہ کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔
سپین کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد جنہیں ای آر ٹی ای (ایرتے) اسکیم کے تحت غلطی سے رقوم منتقل ہوئیں یا جنہوں نے ناجائز طریقے سے امدادی فنڈ حاصل کیے وہ 30 روز کے اندر رضاکارانہ طور پر رقوم واپس کردیں، مقررہ مدت میں فنڈ واپس نہ کرنے پر متعلقہ شخص کو مجموعی رقم کا 20 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی رقم ہر صورت واپس کرنا ہوگی اس حوالے سے کوئی معافی نہیں تاہم رقوم کی قسطوں میں واپسی کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے جس کے لئے متعلقہ افراد کو ایس ای پی ای کے دفتر میں درخواست دینا ہوگی۔
سپین حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے دوران بیروزگاری کے باعث معاشی پریشانیوں کا شکارعوام کے لئے ای آر ٹی ای (ایرتے) سکیم شروع کی، تاہم جن افراد کی ملازمتیں بحال ہو گئیں یا دوبارہ روزگار حاصل کر لیا ہے وہ اس سکیم سے نکل جاتے ہیں، تاہم تکنیکی غلطی کی وجہ سے برسرروزگار افراد کو رقوم منتقل ہو گئی تھیں۔
Comments are closed.