یورپ کے ڈرگ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ اس کا حفاظتی پینل ایسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کے استعمال سے خون گاڑھا ہونے کے کیسز کا مطالعہ کرنے کے لیے 29 مارچ کو ماہرین کا اجلاس طلب کرے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی میڈیسنز ایجنسی نے کہا کہ خارجی طبی ماہرین اور دو عوامی نمائندگان ممکنہ طور پر خون گاڑھا ہونے کے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور دیگر ممکنہ خطرات کیا ہیں۔ایجنسی پہلے ہی ویکسین کے محفوظ کے حوالے سے اپنا بیان جاری کر چکی ہے۔
Comments are closed.