برسلز۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی کمشنر برائے تحقیق و اختراع ماریہ گبرئیل میں وائرس کی تشخیص گزشتہ پیر کوہوئی، جس کے بعد انھوں نے گزٹیم رکن کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن اختیار کرلی تھی اور ان کا پہلا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا تھا۔
تاہم ماریہ گبرئیل کا دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انھوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کا خود ہی ٹوئٹ کرکے بتایا جس کے بعد وہ یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت میں پہلی شخصیت ہیں جن میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ماریہ گبرئیل کا تعلق بلغاریہ سے ہے اور وہ 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین کی کمشنر برائے تعلیم و تحقیق، اختراع، نوجوانان اور ثقافت ہیں۔اس سے قبل یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وین ڈور لیئن بھی کورونا سے متاثرہ شخص سے میل جول کے بعد سیلف آئسولیشن میں چلی گئی تھیں تاہم ان کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے۔
Comments are closed.