یورپی یونین کا بائیوٹیک،ایپی فائزرکے ساتھ ویکسین کی 50 ملین خوراکوں کے لئےمعاہدہ

یوروپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے ایک پریس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کے ساتھ ایک نئے معاہدے کا اعلان کیاہے جس کے تحت سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں جون سے قبل ویکسین کی مزید 50 ملین خوراکیں حاصل کی جائیں گی

انھوب نے کہاکہ ہم بائیوٹیک اور فائزرز کے ساتھ ویکسین فراہمی کو تیز کرنے کے لئے معاہدہ کیایے۔ انھوں نے کہا کہ جانسن اینڈ جانسن کے اعلان کے بعد متعدد عوامل پر غور کیاجارہاہے۔ انھوں نے فائزر اور بائیو ٹیک کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ کمپنیوں نے ویکسین کی برقت فراہمی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سال 2021 کی آخری سہ ماہی کے لئے فائزرز نے یورپی یونین کو ویکسین فراہمی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔انھوں نے بتایاکہ یورپی یونین 18سو ملین خوراکیں حاصل کرناچاہتاہے جوکہ 2022 سے 2023 میں فراہم کی جائیں گی

Comments are closed.