سپین آنے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا ملنا ان کا حق ہے، عمران علی چوہدری

بارسلونامیں پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے کی جانب سے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کے اعزاز میں پرقار الوداعی ظہرانے کا اہتمام نجی ریسٹورنٹ پر کیا گیا۔ جس میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ قونصل جنرل کے پہنچنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔

شرکاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عمران علی چوہدری کا دور سپین میں پاکستانی سفارتکاروں کی تاریخ میں سنہرا دور تھا۔ بلا شبہ انھوں نے عام آدمی کو سہولیات مہیاکرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شرکاء نے ماضی کے افسران کے عوام کے ساتھ رویے کو یاد کرتے ہوئے آمرانہ رویہ قرار دیتے ہوئے عمران علی چوہدری کو عوامی افسر قرار دیا شرکاء نے قونصل خانہ میں قائم کئے گئے ہیلپ ڈیسکس کو بہترین قدم قرار دیا۔ تقریب کے شرکاء نے شعروں کی صورت عمران چوہدری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا افسرکا کام عوام کی خدمت ہے۔انھوں نے ہیلپ ڈیسک قائم کرتے ہوئےقونصل خانہ کے دروازے عام آدمی کے لئے کھولے جس کو ایجنٹ مافیہ نے پسند نہیں کیا جواب میں قونصل خانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اب یہ بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ ہیلپ ڈیسک قائم رہیں۔ انھوں نے نئے آنے والے قونصل جنرل کو بہترین انسان قرار دیاہے۔

ظہرانے کی تقریب کا اہتمام ٹیکسی سیکٹر کے متحرک گروپ گوندل گروپ کی جانب سےکیاگیا۔ شہباز کھٹانہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہاجبکہ نقابت کے فرائض سیدشیراز نے ادا کئے۔

Comments are closed.