سپین ایمیگریشن قانون میں تبدیلی، سپین میں مقیم 15 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو فائدہ ہوگا

سپین وزرا کونسل نے ایمیگریشن قوانین میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے بعد 18 سال سے کم عمر افراد کو فائدہ ہوگا۔ 15 ہزار میں 7 ہزار ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جن کی عمریں 18 سے 23سال کے درمیان ہیں۔

قوانین میں تبدیلی سے نوجوانوں کو کام کی پریشانی نہیں رہے گی، 18 سال سے کم عمر بچے جیسے ہی 18 سال کے ہوں گے ان کوکام کرنے کا قانونی اجازت نامہ مل جائے گا

وزرا کونسل کے اجلاس کے بعد اسابیل رودریگز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس طریقہ کار کی صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد منظوری دی گئی یے۔ قانونی طریقہ کار میں تبدیلی کا مقصد غیر قانونی مقیم افراد کے لئے کاغذات کے حصول کو آسان بناناہے۔

Comments are closed.