دنیا میں غیر معمولی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، چینی صدر

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کہ اس وقت دنیا میں ایک صدی میں ہونے والی غیر معمولی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں نیز سائنسی و تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور سامنے آ رہا ہے۔

چینی صدر نے پوجیانگ انوویشن فورم 2023کے لیے مبارکباد کیلئے خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی انسانیت کے لیے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور امن اور ترقی کو فروغ دینے کی ایک اہم قوت ہے۔ چین مفید باہمی تعاون اور کامیابی کے حامل نتائج کے لیے کھلے پن کی حکمت عملی پر عمل کرتا رہے گا، اعلی سطح کے کھلے پن کو مسلسل آگے بڑھائے گا، بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو زیادہ کھلی سوچ اور اقدامات کے ساتھ فروغ دےگا، عالمی مسابقت کے ساتھ جدت طرازی کا نظام تشکیل دے گا اور سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لئے ایک کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول پیدا کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ پوجیانگ انوویشن فورم جدت طرازی کے موضوع پر کاربند رہے گا، جدیدیت کے حامل خیالات کی ترغیب دے گا، اختراعی خیالات اور اختراعی جذبے کو فروغ دے گا نیز بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کی مشترکہ فلاح و بہبود میں نئی خدمات سر انجام دے گا۔
پوجیانگ انوویشن فورم ،2023 کا عنوان “اوپن انوویشن ایکولوجی: انوویشن اینڈ گلوبل لنکس” ہے، جس کا افتتاح 10 ستمبر کو شنگھائی میں ہوا۔

Comments are closed.