سپین میں ماسک کا استعمال سال 2022 کے موسم بہار تک جاری رہے گا

مقامی اخبار کے مطابق سپین میں لوگوں کوسال 2022 کے موسم بہار تک اندرونی جگہوں پر ماسک کے استعمال کو برقرار رکھنا ہوگا۔ کورونا کیسز میں کمی کے باوجود اس پابندی کو برقرار رکھا جائے گا۔

سپین کی 87.4 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ایک لاکھ آبادی میں ٹرانسمینشن کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ متعدد صوبائی حکومتوں نے پابندیوں کو ختم کرنا شروع کررکھاہے۔

سپین میں گھر سے باہر ماسک لازمی نہیں تاہم اندرونی جگہوں پر لازمی ہے۔ بڑے ایونٹس موسیقی، مظاہروں، ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کے دوران ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ ٹیکسی پبلک ٹرانسپورٹ، کیفے، بار، ریسٹورنٹس میں بھی ماسک استعمال ضروری ہے

Comments are closed.