فیس بک نے طالبان حکومت کے اکاؤنٹس بند کردئیے

کیلیفورنیا : سوشل میڈیا پر فیس بک نے طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے سوشل اکاؤنٹس کو فیس بک کی جانب سے بند کیا ہے۔ جس کے بارے میں فیس بک ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ طالبان امریکہ کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لیے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔ طالبان کے اکاؤنٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لیے لگائی گئی ہے۔

ترجمان طالبان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔ترجمان طالبان حکومت کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آزادی اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Comments are closed.