بارسلونا۔ مقامی اخبار کےمطابق بارسلونا میں جعلی پی سی آر ٹیسٹوں کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ رو ز ایل پرات ائیر پورٹ پر پاکستان جانے والے 10 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ جعلی ثابت ہونے پر ان کو جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیاہے۔ پکڑے جانے والے دس افراد کی قومیت پاکستانی ہے۔پکڑےجانے والے پاکستانی اتحاد ائیر لائن پر براستہ ابوظہبی پاکستان جارہے تھے۔ ٹیسٹ جعلی ثابت ہونے پر جہاز نے ایک گھنٹہ تاخیر سے اڑان بھری۔
پعلیس کمشنر مائیکل ایسکوئس کے مطابق جہاز کے عملے کے ایک فرد کی جانب سے پی سی آرٹیسٹ جعلی ہونے کی نشاندہی کی گئی کہ اس کو شبہ ہے کہ یہ دس ٹیسٹ جعلی ہیں۔ متعلقہ لیبارٹریوں سے تصدیق کے بعد 10 ٹیسٹ جعلی ثابت ہوئے۔ اس سے قبل 3 مختلف فلائٹس کے 3 مسافروں کے ٹیسٹ بھی جعلی ثابت ہوئے تھے۔
انتظامیہ کے مطابق مقامی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ائیرپورٹ پر ٹیسٹوں کی تصدیق کا ذمہ دار کاتالان محکمہ صحت ہے کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سامنےآنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے۔
Comments are closed.