میڈرڈ۔ ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل پولیس کی جانب سے وراننگ جاری کی گئی ہے جس میں متنبہ کیاگیاہے کہ جعلی ایس ایم ایس میسجز کے ذریعے شہریوں کو لوٹا جارہاہے۔کورئیر کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک میسج بھیجا جاتا ہے جس میں لکھاہوتاہے کہ آپ کا پیکج تیار ہے معلومات مہیا کریں تاکہ آپ کو پیکج ڈیلیور کیاجاسکے۔
دھوکہ دہی، فراڈ کے ذریعے میسج ایسے ایڈریس سے بھیجا جاتاہے جس کا تعلق کسی بھی کمپنی سے نہیں ہوتا۔صارف جیسے ہی میسج میں دئیے گئے لنک پر کلک کرتا ہے تو اس کا ڈیٹا ان کے اکاونٹ میں منتقل ہونا شروع ہوجاتاہے۔اس میں کورئیر سروس کا لوگو استعمال کرکے اسے اصل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اس کا اصل کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
سائبر کرائم کے ادارے کی جانب سے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہاہے کہ جن افراد نے اپنی معلومات کسی ایسے لنک پر شئیر کی ہیں وہ اپنے بینک سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم سے نقصان سے بچ سکیں۔
Comments are closed.