سپین: جعلی ای میل کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے دھندے کا انکشاف

ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائبر کرائم کی جانب سے وراننگ جاری کی گئی ہے جس میں متنبہ کیاگیاہے کہ جعلی ای میلز کے ذریعے شہریوں کو لوٹا جارہاہے۔ کورئیر کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے ایک ای میل بھیجی جاتی ہے جس میں لکھاہوتاہے کہ آپ کا پیکج تیار ہے صرف 2.99یورو ادا کریں تاکہ آپ کو پیکج ڈیلیور کیاجاسکے۔

دھوکہ دہی، فراڈ کے ذریعے ای میل ایسے ایڈریس سے بھیجا جاتاہے جس کا تعلق کسی بھی کمپنی سے نہیں ہوتا۔اس میں کورئیر سروس کا لوگو استعمال کرکے اسے اصل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تاہم اس کا اصل کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا

سائبر کرائم کے ادارے کی جانب سے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہاہے کہ جن افراد نے اپنی معلومات کسی ایسے لنک پر شئیر کی ہیں وہ اپنے بینک سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی قسم سے نقصان سے بچ سکیں۔

Comments are closed.