پاکستان ورکرز یونین کا قونصل جنرل بارسلونا عمران چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ

بارسلونا میں پاکستانی مزدروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم پاکستان ورکرز یونین کی جانب سے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کے لئے الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔ ظہرانے میں بارسلونا میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ کورونا وباء کے باعث پروگرام میں شرکاء کی تعداد کو محدود کردیاگیاتھا۔

پروگرام کے میزبان جاوید جاوید الیاس قریشی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طور پرسپین پہنچنے والے افراد کو بہت سارےمسائل کاسامنا کرتے ہیں۔جس میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا حصول بہت مشکل ہوتاہے۔ ہمارے آفس میں لوگ قونصل خانے کے رویے پر روتے تھے۔ عمران علی چوہدری نے عام آدمی کے حالات اور مشکلات کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکیاہے۔تقریب میں موجود شرکاء نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران علی چوہدری کا دور سنہرا دور تھا اس میں عام آدمی کو قونصل جنرل کے آفس تک رسائی حاصل تھی۔ پاکستانی کمیونٹی کا روشن چہرہ سپین کے مختلف اداروں کے سامنے لانے میں کردار ادا کیاہے۔ شرکاء نے عمران علی چوہدری کے سفارش کو ختم کرنے اور سارے پاکستانیوں کو برابری کی سطح پر حقوق دینے پر سراہا۔

عمران علی چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہویے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی نے مشکل وقت میں ہمیشہ انکا ساتھ دیایے۔ وہ ایک فنکشنل ادارہ بارسلونا کی عوام کو دے کر جا رہے ہیں۔ ادارے کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے کہاکہ پاسپورٹ کی اہمیت وہی سمجھ سکتاہے جس کو اس کی سہولت میسر نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنا کام ایمانداری سے کرنے اور ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پروگرام کا انعقاد پاکستان ورکرز یونین کے آفس میں کیاگیا۔ نقابت کے فرائض صحافی شاعر فیاض ملک نےادا کئے۔ پروگرام کے احتتام پر مہمانوں کی جانب سے قونصل جنرل کو تحائف دئیے گئے۔ ورکرز یونین کے صدر جاوید الیاس قریشی کی جانب سے قونصل جنرل عمران علی کو اعزازی شیلڈ دی گئی

Comments are closed.