یوم یکجہتی کشمیر، بارسلونا میں پاک فیڈریشن سپین اور کشمیر کونسل کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیاگیا
پاک فیڈریشن اسپین اور کشمیر کونسل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیااحتجاجی ریلی میں پاکستانی، ہسپانوی، فلسطینی خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ریلی کی قیادت برطانیہ میں تحریک کشمیر کےصدر فہیم کیانی اور برطانوی پارلیمنٹیرین یاسمین قریشی نے کی احتجاجی ریلی میں ترکی کے بین القوامی سلیبریٹی Turgay Evren نے بھی خطاب کیا ۔
ریلی میں پاکستانی بچیوں نے کشمیر کا ترانہ پیش کیا۔ احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین کی جانب سے فری کشمیر، آؤٹ انڈین آرمی اور فری فلسطین کے نعرے لگائے گئے۔احتجاجی ریلی بارسلونا کی مشہور سیاحتی شاہراہ لا رمبلہ سے گزرتی ہوئی پلاسہ خائمے پریمیرہ پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے اختتام پر تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی ۔ برطانوی پارلمینٹرین یاسمین قریشی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر یوں پر بھارتی حکومت اور فوج کی جانب سے ڈھائے جانے مظالم کو فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کیاگیامقررین نے کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کو فوری طور بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔
یوم یکجہتی کشمیر احتجاجی ریلی کا اہتمام پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر، جنرل سیکریٹری شفیق تبسم کشمیر کونسل کے چیرمین ندیم انجم اور عاصم گوندل نے فلسطینی ایسو سی ایشن سے مل کر کیا احتجاجی ریلی میں فلسطین ایسو سی ایشن کے صدر اور ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments are closed.