سپین نے 21 اکتوبر سے امریکہ برطانیہ سمیت غیر یورپی ممالک کے لئے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا
سپین نے امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر غیر یورپی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔ پابندیوں کا اطلاق جمعہ 21 اکتوبر سے ہوگا۔ پابندیوں میں خاتمے کا اعلان سرکاری گزٹ میں کیاگیاہے جس کے مطابق 2 سال سے جاری پابندیوں کی ضرورت اب باقی نہیں رہی۔
جمعہ 21 اکتوبر سے بندر گاہوں اور ائیر پورٹس پر کورونا سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط اب لاگو نہیں۔ سپین کے شہریوں اور رہائش پزیر افراد کو بھی اس پابندی سے آزاد کردیاگیاہے۔ سپین نے20ستمبر سے ہیلتھ کنٹرول فارم بھی ختم کردیاتھا۔ کورونا وباء کے باعث سپین کا سفر کرنے والوں کو ویکسین، پی سی آر سمیت متعدد پابندیوں کا سامناتھا۔ سپین میں اب پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال برقرار رکھاگیاہے۔
سپین یورپی یونین کا واحد ملک تھا جس میں پابندیاں ابھی تک برقرار رکھی گئی تھیں۔ ستمبر کے آخر میں لکسمبرگ، جبکہ فرانس نے اگست، پرتگال نے جولائی، اٹلی اور جرمنی نے جون میں کورونا اقدامات کو ختم کردیاتھا۔
Comments are closed.