سویڈش کمپنی ایکیا کو عملے کی جاسوسی کرنے الزام میں 10 لاکھ یورو کا جرمانہ

فرانس کی ایک عدالت نے سویڈن کی مقبول اور دنیا کی سب سے بڑی فرنیچر ریٹیلر قرار دی جانے والی کمپنی آئیکیا پر فرانسیسی عملے کی جاسوسی کے جرم میں 10 لاکھ یورو (12 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا۔آئیکیا نامی کمپنی اپنے ملازمین کے ڈیٹا کو غلط طریقے سے اکٹھا کرنے اور اسے محفوظ کرنے کے الزام میں قصوروار قرار پائی گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آئیکیا فرانس پر الزام تھا کہ وہ اپنے عملے کی ذاتی معلومات جمع کرنے کے لیے نجی جاسوسوں اور پولیس کی مدد حاصل کرتی ہے۔کمپنی کی جانب سے ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے غیرقانونی طور پر ان کے مجرمانہ ریکارڈ تک رسائی بھی حاصل کی جاتی تھی۔

دنیا بھر میں آئیکیا اسٹورز میں سے بیشتر کی مالک کمپنی انگکا گروپ نے اس معاملے پر صارفین اور عملے سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے وہ اقدامات کررہے ہیں۔عدالت نے آئیکیا فرانس کے سابق سی ای او کو 2 سال قید کی سزا سمیت 50 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

3 Comments
  1. ivermectin tablets for sale says

    Buy Deltasone Prednisone

  2. porno sauvage says

    Thank you, Terrific information.
    porno sauvage
    samba porno https://www.deliciouslysimple.ca/

Comments are closed.