بارسلونا: کاتالونیا میں ڈرائیور اگر اکیلا ہو یاایسے افراد کے ساتھ سفر کررہاہوجواس کے ساتھ رہتے ہوں تواس کے لئے ماسک پہننالازمی نہیں ہے۔ ڈرائیور اسے اپنے بیگ یا ڈیش بورڈ میں رکھ سکتاہے۔
ماسک آئینے پر لٹکانے کی صورت میں آپ کو 80 یورو جرمانہ ہوسکتاہے۔کیونکہ ماسک گاڑی چلاتے ہوئے خلل کاباعث بن کر کسی حادثے کا سبب بن سکتاہے۔قانون کے مطابق پولیس اہلکار ڈرائیوکو روک کر 80 یورو یااس سے کم کا جرمانہ کرسکتے ہیں۔
متعدد ڈرائیورز ماسک کو شیشے کے ساتھ لٹکاکرجنرل ٹریفک ریگولیشنز کے آرٹیکل 19 میں قائم کردہ اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ڈرائیور اپنی اور اپنے مسافروں کی حفاظت کی ضمانت ڈرائیونگ پر وژن اور مستقل توجہ کو برقرار رکھنے کا پابند ہے۔
Comments are closed.