سپین کے جزیرےلا پالما کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیاگیا

ہسپانوی جزیرے لا پالما میں جنگل کی آگ بے قابو ہونے کے بعد کم از کم 4 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جنوبی اسپین کے کئی حصوں میں گزشتہ ہفتے 40 ڈگری سیلسیس (104 فارن ہائیٹ ) سے زیادہ درجہ حرارت دیکھا گیا اور اگلے ہفتے اسپین اور پورے جنوبی یورپ میں اس سے بھی زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔آگ پر قابو پانے کے بعد لوگوں کو ان کے گھروں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔۔

 لا پالما میں آگ ہفتے کی صبح ایل پنار ڈی پنٹاگورڈا میں شروع ہوئی، جو کینریز میں جزیرے کے شمال میں ایک جنگل والا علاقہ ہے۔ آتشزدگی نے پنٹاگورڈا اور ہمسایہ علاقے تیجارفے میں لوگوں کو گھروں سے نکالا گیا۔

 کینری جزائر کے صدر فرنینڈو کلاویجو نے بتایا کہ بڑھتے ہی کم از کم 12 مکانات تباہ ہو ئے۔ حکام نے بتایا کہ تقریباً 4,500 ہیکٹر (11,120 ایکڑ) اراضی آگ سے متاثر ہوئی ہے۔

 آگ بجھانے کے لئے ہسپانوی فوج نے مقامی عملے کی مدد کے لیے اپنے 150 فائر فائٹرز کو تعینات کیا جبکہ دیگرعلاقوں سے بھی فائر فائٹرز جزیرے پر پہنچے۔ آگ بجھانے کے لئے چار ہیلی کاپٹر اور چار فائر فائٹنگ یونٹ نے حصہ لیا۔

 ستمبر 2021 میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سے جنگل میں لگی آگ جزیرے پر پہلا قدرتی بحران ہے۔ کمبرے ویجا آتش فشاں سے لاوا نکلنے پر 2,000 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوگئیں تھیں اور کئی ہزار لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

Comments are closed.