بارسلونا میں 1.6 ملین یورو کی لاگت سے پہلاکرکٹ گراونڈ تیار

بارسلونا میں 1.6 ملین یورو کی لاگت سے پہلا میونسپل کرکٹ گراونڈ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے۔ میونسپیل ذرائع کے مطابق کرکٹ کا یہ میدان میں اپریل کے آخر تک میچز کا انعقاد ممکن ہوجائے گا۔ کرکٹ گراونڈ میں ہر طرح کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

اس منصوبے کا آغاز پاکستان،بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والی 20 لڑکیوں سے ہوا۔جو کہ پہلے بارسلونا شہر کے مختلف علاقوں میں پریکٹس کررہی رہی تھیں۔اس پروگرام کی بدولت وہ باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں۔ اور وہ سپین کی نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہیں۔

واضع رہے یورپین منصوبے برائے عوامی شراکتی بجٹ میں بارسلونا کے بلدیاتی پلیٹ فارم Decidim.barcelona میں مقامی لوگوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیاتھا۔دو ہزار منصوبوں کی درخواستیں مختلف ووٹنگ مراحل سے گزرتے ہوئے عوامی حمایت کے مرحلے میں 822 رہ گئیں تھیں جس میں کرکٹ کے منصوبے نے تمام دس اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں 183 منصوبوں کے درمیان 30 ملین یوروز کے بجٹ میں اپنا اپنا حصہ لینے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کرکٹ گراونڈ کا منصوبہ ڈسٹرکٹ سانت منجوئیک کا سب سے قیمتی منصوبہ تھا ۔

اس منصوبے نے پاکستانی ،بھارتی، اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ہسپانوی کمیونٹی کی بھی حمایت حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور یوں گراونڈ کی تعمیر کے لیے ایک عشاریہ چھ ملین یوروز کی رقم منظور کروائی گئی۔

Comments are closed.