انسانی سمگلنگ میں ملوث بارسلونا ائیر پورٹ کے 5 ملازمین گرفتار

بارسلونا۔ پولیس نے ائیر پورٹ پر کام کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ مبینہ طور پر دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو ائیرپورٹ سے غیر قانونی طور پر باہر نکالنے میں ملوث تھے۔ دوسرے ممالک سے آنے والوں کو وہ کارڈز استعمال کرتے ہوئے ایمیگریشن کو بائی پاس کرتے ہوئے ائیر پورٹ کی حدود سے نکال رہے تھے۔۔

ائیر پورٹ پر کام کرنے والے گرفتار افراد دوسرے ممالک سے آنے والے افراد کو یونیفارم بھی فراہم کرتے تھے تاکہ وہ بآسانی ائیرپورٹ سے نکل سکیں۔ گرفتار افراد میں دو ریسٹورنٹس کے انچارج جبکہ 3 افراد ائیر پورٹ کے اندر کام کررہے تھے۔

رواں سال مارچ کے مہینے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا جس کے بعد یہ گرفتاریاں کی گئیں ہیں۔ ان افراد نے کم وبیش 22 افراد کو ملک میں داخلے کی مدد دی ہے۔ گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔

Comments are closed.