پانچ یورپی ممالک کا اسرائیل سے یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین اور برطانیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں اس حوالے سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ایسے اقدامات سے اجتناب کرے۔یاد رہے مغربی کنارے کے علاقے شیخ جراح میں موجود فلسطینی گھروں پر اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے کے حوالے سے سماعت جلد متوقع ہے

یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں 450 گھروں کی تعمیر کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے مقبوضہ فلسیطینی علاقوں میں اپنی توسیع پسندی کی پالیسی کو ختم کرے۔ اگر اس فیصلے پر عمل ہوتا ہے تو یہ ایک مستحکم فلسیطینی ریاست کے قیام کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

بیت المقدس میں یہودیت، مسیحیت اور اسلام تینوں مذاہب کے مقدس مقام موجود ہیں اور یہ شہر اسرائیل فلسطین تنازعے کا مرکز چلا آ رہا ہے۔شیخ جراح کے علاقے میں بے دخلی کے شکار فلسطینیوں اور اسرائیلی آباد کاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Comments are closed.