سال 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفرمکمل بحال ہونے کی امید

بین الاقوامی خبررسام ویب سائٹ کے مطابق ریان ایئر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 237 ملین یورو کا خسارہ ہوا جبکہ اسے گذشتہ برس پہلی سہ ماہی میں 185 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔فضائی سفر کی جزوی بحالی کے بعد رواں برس پہلی سہ ماہی میں ریان ایئر میں ٹریفک پانچ لاکھ سے 81 لاکھ تک پہنچ گئی۔

برطانوی ریان ایئر گروپ کے چیف ایگزیکٹیو مائیکل او لیری نے کہا کہ ’انہیں امید ہے کہ فضائی صنعت اگلے موسم سرما تک بحال ہو جائے گی۔ جیسا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یورپ میں نوجوان افراد کی زیادہ تر تعداد کو ستمبر تک ویکسین لگ جائے گی تو امکان ہے کہ 2022 کے موسم سرما تک فضائی سفر کافی حد تک بحال ہو جائے گا۔

ریان ایئر کو جون کے آخر تک تین ماہ کے دوران 371 ملین یورو منافع ہوا ہے جو گذشتہ اس عرصے میں 125 ملین یورو تھا۔

Comments are closed.