پاکستان اور بھارت کے بعد اب دبئی میں بھی شدید دھند کا راج

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں اتنی شدید دھند چھائی کہ دیو قامت عمارتوں کے صرف اوپر والے حصے نظر آرہے تھے۔ فضائی مناظر میں ہرطرف دھند کا راج دیکھا جاسکتا ہے۔

شدید دھند کے باعث دبئی میں حد نگاہ کم ہوکر رہ گیا، جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا تو سڑکوں پر گاڑیں دوڑانا بھی ناممکن ہو گیا۔دھند کے باعث سردی کی شدت تو بڑھی لیکن مناظر اور بھی حسین ہوگئے جو سبھی کو لبھانے لگے۔

دبئی اور شارجہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث اب عرب ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں۔

Comments are closed.