جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے قتل
شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے، عالمی میڈیا
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے کو قتل کر دیا گیا، شنزوابے کو فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔
عالمی میڈیا کے مطابق شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔حملہ شنزو ابے کی تقریر کے دوران ہوا جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئے،پولیس نے 40 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کے دوران حملہ آور نے کہا کہ شنزو ابے سے خوش نہیں تھا اس لیے مارنا چاہتا تھا۔فوری طبی امداد کے لیے آبے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، وہ ایوان بالا کے انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے لیے نارا شہر میں تھے۔ حملے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلی گولی کی وجہ سے شنزوابے پیچھے کی طرف لڑکھڑا گئے، جبکہ دوسری گولی کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔
رپورٹ کے مطابق گولی سابق وزیر اعظم آبے کے بائیں سینے کی جانب لگیں، شنزو ابے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔انٹرنیٹ میں سابق وزیراعظم کی زخمی حالت میں زمین پر گرے ہوئے تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ خون میں لت پت ہیں۔
Comments are closed.