سابق امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر68 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے
گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی، اہلخانہ،ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھے۔ وہ 2015 سے 2017 تک امریکا کے وزیر دفاع رہے
سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر انتقال کر گئے۔ ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھے۔ وہ 2015 سے 2017 تک امریکا کے وزیر دفاع رہے۔ان کے خاندان کے مطابق ایشٹن کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی۔
اڑستھ سالہ ایشٹن کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ دفاع میں پانچ ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن صدور کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھائیں ۔
Comments are closed.