کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور نئے ڈیلٹا ویرینٹ کیسز کے باعث فرانسیسی حکومت نے اپنے شہریوں کو پرتگال اور سپین کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیاہے۔ ریاستی سیکرٹری برائے کلمینٹ بیون نے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ شہری پرتگال اور سپین کی بجائے ملک میں رہیں یا کسی دوسرے ملک کا سفر کریں۔ فرانسیسی سیکرٹری نے خصوصی طور پر ہسپانوی صوبے کاتالونیا کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔دونوں ممالک سے واپس جانے والوں قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔
پرتگال میں گزشتہ روز 3285 جبکہ سپین میں جبکہ سپین میں 9825 کیسزرپورٹ ہوئے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سپین میں ایک لاکھ آبادی میں کیسز کی شرح 252.15 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.