فرانس نےتین مرحلوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا

فرانس کے صدر ایممینوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ 30 اکتوبر سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی۔پہلے مرحلے کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا جس کے بعد اگلے مرحلے کا نفاذ نئے سال سے ہو گا اور پھر جنوری 2021 کے اختتام سے نئے سال کا آغاز ہو گا۔

فرانس حکومت نے لائبریریاں،دوکانیں حفظان صحت کے اصولوں کے تحت کھولنے کا اعلان کیاہے۔ شہریوں کو گھر سے 20 کلومیٹر دور جانے کی اجازت نہیں۔ عبادت گاہیں 30 فیصد کی حد اورکھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ واک کی اجازت دی گئی ہے۔

فرانس میں تاحال بارز،ریسٹورنٹس کی بندش برقرار ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق باریسٹورنٹس 20 جنوری تک بند رہیں گے۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرسمس،کے موقع پر احتیاط کا مظاہرہ کریں اور رواں سال کرسمس گھروں میں منائیں۔ وبا کی وجہ سےسفر پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت نے کرسمس کے موقع پر لاک ڈاون میں نرمی کا عندیہ دیاہے۔

Comments are closed.