فرانس کا کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان

فرانس کے وزیراعظم جین کاسٹیکس نے اعلان کیا کہ حکومت 2ہزاریورو سے کم ماہانہ آمدنی والوں کو 100یورو  مہنگائی الاؤنس دے گی۔رپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ شہری مہنگائی الاؤنس کے اہل ہوں گے اور  یہ رقم خود بخود اہل افراد تک پہنچ جائے گی

فرانسیسی وزیراعظم کے مطابق مہنگائی الاؤنس کی مد میں 3.8 ارب یوروز خرچ  ہوں گے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی الاؤنس کی پہلی ادائیگی دسمبر کے آخر میں کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق حکومت یہ امداد ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دے رہی ہے۔

Comments are closed.