فرانس کا مسافروں کے لیے کووڈ 19 پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرفرانس نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق عائد کی جانے والی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ جس کے بعد ملک میں داخلے کے لئے متعدد ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھاناہوگا۔ صدر میکرون کی جانب سے شہریوں کو جلد از جلد ویکسین کا عمل مکمل کرنے کا کہاگیایے انھوں نے کہاہے کہ وباء سے چھٹکارہ ویکسین سے ہی ممکن ہے۔

آج 18 جولائی سے سپین، برطانیہ، پرتگال،یونان، نیدرلینڈ، سائپرس سے آنے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھاناہوگا۔برطانیہ سے آنے والوں کو 48 گھنٹے پرانا جبکہ دیگر ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے کے اندر کروایا گیا ٹیسٹ دکھاناہوگا۔ ایسے افراد جنھوں نے مکمل ویکسین لگوا لی ہے ان کو ٹیسٹ کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی

یورپ میں کورونا کی نئی ڈیلٹا قسم کے کیسز میں اضافہ سامنے آرہاہے جس کے بعد متعدد ممالک نے کرفیو سمیت دیگر ہابندیوں کا دوبارہ اطلاق کردیاہے۔

Comments are closed.