بارسلونا۔ فرانس نے اسپین سے آنے والے افراد کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیاہے۔ فرانس میں داخلے کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر کروایاگیا پی سی آرٹیسٹ درکار ہوگا۔
فرانسیسی حکومت کے فیصلے کا اطلاق زمینی راستے اور ریل کے ذریعے سفر کرنے والوں پر بھی ہوگا۔روزانہ کی بنیاد پر سرحد پار کرنے والوں کو استثنا حاصل ہوگا۔
فرانسیسی حکومت کی جانب سے اقدامات کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اٹھائے گئے ہیں فرانس نے یورپی ممالک سے آنے والے تمام افراد کے لئے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دے رکھاہے۔
Comments are closed.