فرانس میں زیرِتعمیر یورپ کی سب سے بڑی مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی جانب سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’آئپ سلطان مسجد‘‘ کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔خط میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل اور زیر تعمیر مسجد پر بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اچھی طرح سے تیاری کرو، بدلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انھیں بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے۔

گمنام خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ملک میں رہائش پزیر مسلمانوں کو اپنے مذہب یا فرانس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا اور ہمیں یقین ہے اکثریت اسلام کا انتخاب کرے گی۔ پھر کیوں آپ لوگ فرانس میں رہ رہے ہیں؟

فرانس میں زیر تعمیر سلطان مسجد سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ مسجد کے اندرونی حصے کی گنجائش ڈھائی ہزار افراد کی ہے جب کہ بیرونی حصے میں مزید ڈھائی ہزار نمازی عبادت کرسکتے ہیں اس کے علاوہ مسجد کے احاطے میں میوزیم، لائبریری اور ریسٹورینٹ بھی ہوں گے۔

1 Comment
  1. ivermectin for psoriasis says

    I know this site offers quality based posts and extra data, is there any other web page which
    presents these kinds of information in quality? https://harmonyhomesltd.com/Ivermectinum-tablets.html

Comments are closed.