فرانس میں قومی معاملات پر ملک گیر بحث کا آغاز

پیرس: پیلی جیکٹس کے احتجاج پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر میکرون آج سے ٹیکس، گرین انرجی، ادارتی اصلاحات، اور شہریت پرمشتمل ملک گیر بحث کا آغاز کریں گے۔ بحث کے اختتام کے چار ہفتوں بعد صدر میکرون اسکا نتیجہ پیش کریں گے اور پھر عوام کے سامنے نیا معاہدہ رکھا جائے گا۔

دو ماہ سے جاری پیلی جیکٹس کے احتجاج پر قابو پانے کےلیے فرانسیسی صدر آج سے نو رمینڈی کے ایک قصبے کے ٹاون ہال، سے ملک گیر بحث کا آغاز کریں گے، جس میں 600 میئرز شرکت کریں گے۔ بحث 15 جنوری سے 15 مارچ تک جاری رہے گی، بحث کے اختتام کے چار ہفتے بعد صدر میکرون قوم کے سامنے بحث کا نتیجہ پیش کریں گے۔

21 جنوری سے فرانسیسی عوام حکومت کی قائم کردہ ویب سائٹ پر بھی بحث میں شرکت کر سکے گی، جبکہ یکم مار چ سے میکرون حکومت علاقائی شہری کانفرنس منعقد کرے گی۔ جس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سو منتخب افراد شرکت کریں گے جو اس وقت تک سامنےآئے تمام نتائج اور سفارشات کو منظم صورت دینے میں مددکریں گے، اتوار کے روز فرانسیسی صدر میکرون نے قوم کے نام ایک طویل خط لکھ کر اس منصوبہ کے بارے میں بتایا تھا۔

Comments are closed.