گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرون اڑانے والے ملزمان گرفتار

لندن: برطانیہ کے دوسرے بڑےا ئیرپورٹ پر مشکوک ڈرون اڑا کر پروازیں منسوخ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

برطانیہ کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر دو ڈرون آپریٹرز نے سیکورٹی انتظامیہ، پولیس اور فوج کو دوروز تک تگنی کا نا چ نچائے رکھا، مشکوک ڈرون کی اڑان کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں 24 گھنٹے سے زائد وقت تک منسوخ کرناپڑیں۔

 جبکہ تین لاکھ سے زائد مسافر اذیت کا شکار رہے، پولیس کے مطابق ڈرون اڑانے والے دو افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے۔

Comments are closed.