ماسکو:روس کے صدر ویلادیمیر پوٹن نے یورپ کی انسانی حقوق کی اعلیٰ عدالت کے ہم جنس پرست جوڑوں کی شناخت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے مطالبے کو مستردکردیا اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اس عمل کے لیے دباؤ ڈالنا روس کے داخلی معاملات میں مداخلت سمجھی جائے گی۔ ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینا روس کے آئین اور قانون کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہوگا اور روسی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
قبل ازیں اسٹراسبرگ میں قائم ‘یوروپین کورٹ آف ہیومن رائٹس‘ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ روس پر ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی نجی اور خاندانی زندگی کے معاملات کا احترام کرنا لازمی ہوگا۔یورپی کورٹ نے مزید کہا تھا کہ روس ہم جنس پرست جوڑوں کے باہمی رشتے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک مہیا کرے جیسا کہ تائیوان سمیت کئی رکن ممالک بھی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ہم جنس پرست جوڑوں نے شادی کے اندراج میں ناکامی پر اپنے ملک کے خلاف یورپی کورٹ میں شکایات درج کرائی تھیں۔
Comments are closed.