کاتالونیا حکومت کا کورونا پاس/سرٹیفیکیٹ کی پابندی 24 دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

کاتالونیا میں حکومت ریسٹورنٹس،جم، کلبز میں داخلے کےلئے کوروناویکسین کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے رکھاہے۔ جس کی مدت 10 دسمبر کی رات ختم ہورہی ہے۔

حکومتی ترجمان پتریسیا پلازا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ کاتالان حکومت نے کورونا پاس کی پابندی کو 15 روز کے لئے بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔ اگر عدالتی اجازت مل گئی تو یہ پابندی 24 دسمبر کی رات تک برقرار رہے گی۔

ابتدائی طور پر کورونا پاس کی پابندی 26 نومبر کولاگو کی گئی۔ایک اندازے کے مطابق اگر نومبر کے مہینے میں ویکسین سنٹر جانے والوں کی تعداد 17 سو تھی تو دسمبر کے پہلے ہفتے میں یہ تعداد 5ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ویکسین لگوانے والوں کے اعداد وشمار میں اضافہ ریسٹورنٹس میں داخلے کے لئے کورونا پاس لازمی قرار دینے کے فیصلے کے بعد ہوا ہے

Comments are closed.