جرمنی میں کورونا وائرس کی نئی لہر، 14روزہ سخت لاک ڈاون کا امکان

جرمنی کے وزیرصحت جینس نے کہاہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے پھیلاو کی شرح میں اضافے کے باعث متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ نئی لہرپر قابو پانے کے لئے 14 روزہ لاک ڈاون ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ نقل وحرکت کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ 14 روز کے دوران ملک میں ایک لاکھ باشندوں میں 124 افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں طبی ماہرین کی رائے ہے کہ تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاون ہی واحد حل ہے۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 4 سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 27 لاکھ 55 ہزار 2 سو 25 جبکہ اموات کی تعداد 75ہزار 7 سو 80 ہو گئی ہے۔

Comments are closed.