ہفتہ 8 اگست سےجرمنی واپس لوٹنے والے افراد کے لئےکورونا ٹیسٹ لازمی قرار

برلن: خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن نے کوروناوائرس کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ آٹھ اگست سے جرمنی واپس لوٹنے والے افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

جرمنی میں مئی کے بعدایک ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جرمن وزیر صحت نے کورونا کیسز میں اضافے کا ذمہ دار جرمنی میں واپس آنے والے مسافروں اور ان لوگوں کو قرار دیا جو سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹوں کی زیادہ تعداد بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔جرمنی میں کیسز کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہے اور اموات نو ہزار 180 ہیں۔

Comments are closed.