جرمنی میں کورونا وائرس کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

مانیٹرنگ ڈیسک

برلن۔ جرمنی کے ادارے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ 5 ہزار ایک سے 86 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 80 ہزار 7سو 62ہوگئی یے جبکہ 26 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9ہزار 8ہو75ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے جرمنی میں ایک ہی دن میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ بدھ کے روز جرمنی میں سات روز میں ایک لاکھ باشندوں میں کیسز کی تعداد 50 ریکارڈ کی گئی ہے۔رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے مطابق وائرس پھیلنے کی شرح48.6 سے بڑھ کر 51.3 ہوگئی ہے۔

جرمنی میں نئے اقدامات کے تحت مئے خانوں اور ریستورانوں میں کرفیو نیز عوامی اور نجی محفلوں میں لوگوں کے جمع ہونے کی تعداد کو محدود کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔  نئے اقدامات کے مطابق اب نجی محفلوں میں زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کے اکٹھے ہونے کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.