جرمنی میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ۔۔۔ رات کے کرفیو نفاذ کا امکان

غیرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جرمنی میں 8 جنوری کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار کے اضافے کے بعد بڑھ کر 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب جرمنی میں تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن میں سختیاں کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 293 کے اضافے کے بعد 79 ہزار 381 ہوگئی۔

جرمن محکمہ صحت کےمطابق ملک میں 5000 سے زائد مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں رواں ماہ کے اختتام تک اضافے کا امکان ہے۔وزیرصحت نے کہاکہ وہ چانسلر اینجلا مرکل کے رات کے وقت کرفیو کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ہیں۔ منگل کے روز جرمن وفاقی کابینہ نے منظوری دی ہے کہ جب ایک لاکھ افراد میں 100 افرادوائرس کا شکار ہونے لگے تو رات کےوقت ملک گیرکرفیو لگاسکتے ہیں۔

Comments are closed.