برلن۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران سپر مارکیٹوں کے علاوہ ملک بھر میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز پھر سے بند کردئیے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک کے نرم لاک ڈاؤن کے مقابلے میں یہ سخت لاک ڈاؤن 16 دسمبر سے 10 جنوری تک جاری رہے گا۔
جرمن چانسلر نے اعلان کیا ہے کہ جزوی لاک ڈاؤن کے تحت جرمنی میں غیر ضروری سامان بیچنے والی دکانیں بند کردی جائیں گی۔ جرمنی میں ہیئر سیلون اور سکول بدھ سے بند کر دیے جائیں گے۔جرمن حکام کی جانب سے کمپنیوں سےملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ جرمن اداروں اور صحت کے نظام پر پڑنے والے اضافے کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ جرمنی کے مختلف صوبوں میں کورونا وبا کے مریضوں میں کمی یا وائرس کا پھیلاؤ کی روک تھام کی صورت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا گیا ہے۔
ورلڈ او میٹرز کے مطابق جرمنی میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 13 لاکھ 20 ہزار 592 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے جرمنی میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 171 ہے۔
Comments are closed.