جرمنی نے سپین کو ہائی رسک زون قرار دیتےہوئے سپین سے آنے والوں کےلئے قرنطینہ لازمی قرار دےدیا
سپین میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث جرمنی نے سپین کو ہائی کووڈ رسک زون قرار دے دیاہے۔جس کے بعد سپین سے واپس جانے والے ایسے افراد جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی انھیں سپین سےواپسی پر 10 روز کےلئے قرنطینہ کرناہوگا۔
ایسے مسافر جن کو کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا انھیں 5 روز کے لئے قرنطینہ میں رہناہوگا۔جرمنی نے ایسےتمام ممالک کو ہائی رسک زون قرار دیاہے جہاں گزشتہ 7 دنوں کے دوران ایک لاکھ آبادی میں کیسز کی شرح 200 ہے 22 جولائی کے اعدادوشمار کے مطابق سپین میں کیسز کی شرح 333.42جبکہ کاتالونیا میں 592.28 ہے۔
جرمنی کی جانب سے سپین کے علاوہ نیدرلینڈ سے آنے والوں پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہے۔ پابندیوں کا اطلاق منگل 27 جولائی سے ہوگا
Comments are closed.