جمعرات 11 نومبر کو پولیس نے مبینہ طور پرساتھی خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے۔ خاتون اور اس کا ساتھ ہسپتال میں موجود جب خاتون نے ہاتھ سے بین الاقوامی پریشانی کے سگنل کے ذریعے مدد طلب کی۔ ہسپتال میں موجود نرس کے مشاہدے میں بات آنے کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے ہسپتال پہنچنے پر جوڑے سے الگ الگ بیان ریکارڈ کیا۔ عورت کے بیان کے مطابق وہ 10 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن اب اس کو توہین،اور بدسلوکی کا سامناہے۔اس سے قبل 64 سالہ شخص کا کسی قسم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ خاتون کے بیان کے بعدشخص کو گرفتار کرلیاگیا۔
گزشتہ ہفتے 16 سالہ لڑکی کی بازیابی کے بعد کے یہ اشارہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پربہت مقبول ہوچکاہے۔
سگنل جس میں ہاتھ کی ہتھیلی کو اٹھانا، انگوٹھے کو اندر کی طرف چھپانا اور مٹھی بنانا شامل ہے۔ کینیڈین ویمن فاؤنڈیشن نے جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے بنایا تھا،
Comments are closed.