چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے “2021 گلوبل ایکشن انیشیٹو”کا اعلان

بیجنگ:اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کے تحت گلاسگو کانفرنس کے معاون منصوبے کے طور پر ، شمالی امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کے دفتر نے “2021 گلوبل ایکشن انیشی ایٹو” کا آغاز کیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ امورپر توجہ مرکوز کی گئی اور عالمی پالیسی سازوں، مبصرین اور نوجوانوں کی آوازوں کا اجاگر کیا گیا۔
سی ایم جی کا مذکورہ خصوصی پروگرام “2021گلوبل ایکشن انیشی ایٹو —ماحولیاتی تبدیلی” شمالی امریکہ میں مقامی وقت کے مطابق 2 نومبر کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا۔ خصوصی پروگرام مجموعی طور پر 5 دن تک جاری رہےگا جس میں سیرالیون کے صدر، آئس لینڈ کی وزیر اعظم اور دیگر سیاست دانوں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک، اقوام متحدہ اور کئی دیگر بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ حکام نے بحث میں حصہ لیا۔ سی ایم جی کے ڈائریٹر جنرل شن ہائی شوانگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔امریکہ میں چین کے سفیر چھین کانگ نے موسمیاتی تبدیلی اور اس سے متعلق بین الاقوامی تعاون کے بارے میں چینی اور امریکی نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
شن ہائی شونگ نے اپنی تقریر میں میڈیا کے ساتھیوں سے عالمی ماحولیاتی کارروائی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے بارے میں عوام کی توجہ اور شعور اجاگر کرنے، بین الاقوامی آب و ہوا کے تعاون اور عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے رائے عامہ کا سازگار ماحول پیدا کرنے کی اپیل کی۔
اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے کہا کہ عالمی موسمیاتی بحران سے سامنے آنے والے سگنل بہت واضح ہیں کہ جب تک دنیا میں ایک شخص غیر محفوظ ہے، تمام لوگ غیر محفوظ رہیں گے۔ ہماری دنیا بہت زیادہ جڑی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کریسٹا لینا جارجیوا نے اپنی تقریر میں کاربن کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور کاربن سبسڈی کو ختم کرنے جیسے پالیسی اقدامات پر زور دیا تاکہ عالمی معیشت کو کم کاربن ماڈل میں تبدیل کیا جا سکے۔

Comments are closed.